علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

ہفتہ 25 مئی 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ءمیں پیش کئے گئے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے جو 14جون تک جاری رہیں گے۔ طلبہ کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس اطلاع دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اوپن یونیورسٹی نے جائیکا اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام(اے ایل پی)کے تحت مڈل ٹیک پروگرام متعارف کیا تھا جس میں ملک کے دور دراز پسماندہ علاقوں کے طلبہ نے گہری دلچسپی ظاہر کرکے داخلہ لیا۔

یہ پروگرام اُن بچوں کی مدد کے لئے ہے جو کسی وجہ سے سکول کی تعلیم حاصل نہیں کرسکے اور وہ حصول تعلیم کے خواہشمند ہیں۔اس پروگرام کے تحت اِن ضرورت مند بچوں نے مڈل ٹیک پروگرام نسبتاً کم وقت میں مکمل کرلیا ہے، اب 8جون سے اُن کے فائنل امتحانات شروع ہوں گے، پاس ہونے والے طلبہ کے لئے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے راستے کھل جائیں گے۔