میرپورخاص کی تحصیل ڈگری کی اقلیتی برادری کی جانب سے مشترکہ طور پر سماجی تنظیم کا بنیاد رکھ دیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 27 مئی 2024 17:14

 میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2024ء ) ڈگری کی اقلیتی برادری کی جانب سے مشترکہ طور پر سماجی تنظیم کا بنیاد رکھ دیا گیا، کولہی، بھیل مینگھواڑ، لاباری، درزی، بجانہ, گجراتی, کمیونٹی کی شرکت, متفقہ طور پر میٹارٹی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن تنظیم کی بنیادی رکھی گئی، آٹھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی منتخب تفصیلات کے مطابق ڈگری کی اقلیتی برادری کولہی، بھیل، مینگھواڑ، بجانہ، گجراتی، اور درزی کمیونٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر تمام اقلیتی برادری نے اپک پلٹ فارم پر مل کر فلاحی کام کرنے کا عزم کیا ہے اس سلسلے میں ڈگری کی تمام اقلیتی برادری کے لوگوں نے مل کر راما پیر گجراتی محلہ میں سماجی تنظیم کا بنیاد رکھا ہے جس میں آٹھ رکنی کامیٹی تشکیل دی ہے جس کے آرگنائزر پریم راٹھور کولہی, سیکٹری چمن لال ساد، میمبران میں کامریڈ نیمداس کولہی، رمیش کمار بھیل, جیوو مل لاباری، روی گجراتی، کانتیش درزی، کامریڈ جیرام داس مینگھواڑ، کو مقرر کیا گیا، فیصلہ کیا گیا یہ آٹھ رکنی کامیٹی ایک ہفتے میں مرکزی باڈی منتخب کریگی جس کے بعد باقاعدہ طور پر مینارٹی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت اور سماج کاموں میں بھرپور حصہ لی گی میٹنگ میں کولہی، بھیل، مینگھواڑ، درزی، بجانہ، گجراتی اور دیگر برادری کے لوگوں نے کثر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :