ریلوے کی جانب سے کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عید کاچاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا جائیگا،ٹرین میں اکنامی کلاس اورایسی کی کوچزلگائی جائیں گی

منگل 28 مئی 2024 16:24

ریلوے کی جانب سے کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2024ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی سے دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانیکافیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدکاچاندنظرآنیکیبعد عید اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا جائیگا، ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی،ٹرین میں اکنامی کلاس اورایسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دوسری عیداسپیشل ٹرین کراچی سے پشاورکیلئے چلائی جائیگی،عیداسپیشل ٹرین میں تمام کوچزاکنامی کلاس کی ہوں گی،عیداسپیشل ٹرینوں کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔