جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری، جہلم کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے نئی واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کے لیے منصوبہ تیار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:36

جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری، جہلم کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) جہلم کے شہریوں کے لیے خوشخبری، جہلم کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے نئی واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کے لیے منصوبہ تیار۔ جس پر 165.611 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں 1984 میں واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ مکمل کیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد ناقص منصوبہ بندی سے سیوریج سکیم شروع کر کے سیوریج کے پائپ ڈالے گئے۔

جس کی وجہ سے کچھ عرصہ تک تو یہ کام چلتا رہا لیکن اس کے بعد لوگ سیوریج کے پائپ ٹوٹنے اور واٹر سپلائی کے پائپ ساتھ ہونے کی وجہ سے مکس پانی کے استعمال سے بیمار ہوتے رہے۔ جس پر عوام کے بھرپور مطالبہ پر میونسپل کمیٹی جہلم نے نئی سکیم کے لیے ورلڈ بینک کو سکیم بھجوائی جس کو منظور کر کے اس کا تخمینہ لگا لیا گیا جس کے بارے میں آج جناح ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کے اس منصوبہ کے کنسلٹنت محمد حنان یوسف اور ای پی اے ٹیم کے ممبر بابر عمران نے اس منصوبہ کے بارے میں معززین شہر کے ساتھ ساتھ ایکسین میونسپل کمیٹی حافظ ذیشان اور چیف آفیسر مبارک علی خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ میں ڈھوک عبداللہ، بلال ٹائون اور رمٖضان بازار کے علاقوں میں واٹر سپلائی کے پائپ ڈال کر 165.611 ملین میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا۔ جبکہ اس منصوبہ کی فائل محکمہ ماحولیات کو بھجوا دی گئی ہے وہاں سے منظوری کے بعد اس پر کام شروع ہو جائے گا۔