ڈی سی جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ، اجلاس میں اینٹی ٹریفکنگ ، بھٹہ مزدوروں کے مسائل، نان فارمل ایجوکیشن سمیت دیگر معاملات پر غور

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ، اجلاس میں اینٹی ٹریفکنگ ، بھٹہ مزدوروں کے مسائل، نان فارمل ایجوکیشن سمیت دیگر معاملات پر غور, تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں نے اینٹی ٹریفکنگ ، نان فارمل ایجوکیشن ، بھٹہ مزدوروں کے حقوق اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے اس حوالے سے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔