جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور حادثات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہنگامی بنیادوں پر کام کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔ ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور حادثات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہنگامی بنیادوں پر کام کرے ۔ تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی این ایچ اے حکام سے گفتگو، نینشل ہائی وے پر سڑکوں کی حالت زار ، سیوریج سسٹم کے مسائل اور حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نینشل ہائی وے اتھارٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔

اور ڈی سی جہلم کو اس حوالے سے بریفنگ دی ۔ جس پر ڈی سی جہلم نے ہائی وے پر مسافروں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روڈز کی بروقت مرمت اور حادثات کی وجوہات کو کم کرنے کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :