راولپنڈی ڈویژن میں ریونیو کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ضلع جہلم میں ریونیو کے حوالے سے کوئی کیس التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:07

راولپنڈی ڈویژن میں ریونیو کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) راولپنڈی ڈویژن میں ریونیو کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ضلع جہلم میں ریونیو کے حوالے سے کوئی کیس التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے یہ بات کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کے دورہ کے دوران ریونیو کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق نے ضلع جہلم میں ریونیو معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر راولپنڈی  نے ہدایت کی کہ ریونیو کے تمام کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ہر ماہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد، دیہی مراکز مال کو مزید فعال بنانے، گرداوریوں کو بروقت مکمل کرنے اور سٹاف کی تربیت اور کمی کو مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :