عوامی مسائل حل نہ کرنے یا بے جا التوا کا شکار کرنے والے افسروں کی راولپنڈی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں، تمام افسران روز مرہ کی فائلوں کو فوری آگے بڑھائیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:09

عوامی مسائل حل نہ کرنے یا بے جا التوا کا شکار کرنے والے افسروں کی راولپنڈی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) عوامی مسائل حل نہ کرنے یا بے جا التوا کا شکار کرنے والے افسروں کی راولپنڈی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں، تمام افسران روز مرہ کی فائلوں کو فوری آگے بڑھائیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں شکایات پر کسی افسر کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا یہ بات کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے دورہ جہلم کے دوران سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہم سب یہاں عوام کی خدمت کے لیے تعینات ہوئے ہیں مختلف محکموں میں خاص طور پر پنشن کیس، میڈیکل کیس، ڈیڑھ کیسوں کے معاملات برسوں تک لٹکے رہتے ہیں جو کمیشن دئیے بغیر حل نہیں ہوتے۔ راولپنڈی ڈویژن میں اب اس سلسلہ کو بند کرنا ہوگا کسی  بھی افسر کی ایسی شکایت ڈی سی یا کمشنر دفتر پہنچنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔