کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرزہسپتال جہلم کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:09

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرزہسپتال ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا دورہ سول ہسپتال، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے دورہ جہلم کے دوران سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال میں آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال کے عملہ کے رویہ، علاج و ادویات کی فراہمی بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے تمام شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :