دنیاصرف طاقتور قوموں کی ہی عزت کرتی ہے. ہماری ایٹمی صلاحیت کی بدولت ہی دشمن مزموم حرکت سے خائف ہے، ڈاکٹر عبدالشکور ملک

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:11

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) دنیاصرف طاقتور قوموں کی ہی عزت کرتی ہے. ہماری ایٹمی صلاحیت کی بدولت ہی دشمن مزموم حرکت سے خائف ہے. ہمیں پیٹ کاٹ کر بھی دفاع کو مضبوط رکھنا چاہیے. یوم تکبیر نے نوجوان نسل کے سر اعتماد اور فخر سے بلند کر دیے ہیں. حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ صرف پاکستانی برانڈ استعمال کریں. اپنی تاریخ کو محفوظ کریں.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یوم تکبیر پر ہسٹاریکل ریسرچ سوسائٹی جہلم کے تحت منعقدہ تاریخی نوادرات کی نماءیش کے موقع پر ڈاکٹر عبدالشکور ملک. بلال فلکی. ندیم عاشق اور دیگر نے کیا. آن لائن  نماءیش میں یوم تکبیر کے حوالے سے کتب. تصاویر. ڈاک ٹکٹ. آرمی میڈل اور دیگر تاریخی دستاویزات ڈسپلے کی گئیں جس میں اہل ذوق و نوجوان طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :