ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے جہلم زون کے زیر اہتمام غیر قانونی سمگل شدہ جعیلی سگریٹ کی بھاری مقدار تلف کر دی گئی چیف کمشنر راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:11

ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے جہلم زون کے زیر اہتمام غیر قانونی سمگل شدہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے جہلم زون کے زیر اہتمام غیر قانونی سمگل شدہ جعیلی سگریٹ کی بھاری مقدار تلف کر دی گئی چیف کمشنر راولپنڈی  نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ٹی او راولپنڈی جہلم زون نے 202 ملین روپے کے غیر قانونی سمگل شدہ جعلی سگریٹس کو تلف کرنے کی تقریب جہلم کے نواحی علاقہ چک براہم میں منعقد کی تقریب کی مہمان خصوصی چیف کمشنر راولپنڈی تہمینہ عامر تھی اس موقع پر تقریب کے تمام شرکاء کو غیر قانونی تمباکو اور اس سے بنی مصنوعات کو قانون کے تحت ضبط کرنے سے لے کر تلف کرنے تک کے بارے میں آگائی دی گئی اس موقع پر جہلم زون کے کمشنر ولایتِ خان۔

ایڈیشنل کمشنر عمر یار ۔ڈپٹی کمشنر خاور یعقوب۔اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شوکت AC ہیڈ کوارٹر ریاض خان کے علاؤہ شفقت حسین۔محمد ریاض۔شہزاد حسین۔ محمد نواز۔اور ندیم انجم بھی موجود تھے تلف کیے گئے سگریٹس کی مالیت تقریباً 202 ملین تھی اور ان سگریٹس پر تقریباً 15 اعشاریہ 147 روپے کی ڈیوٹی واجب الادا تھی۔

متعلقہ عنوان :