غریب اور نادار مریضوں کے لیے فاطمة الزہرا ہسپتال اپنی مثال آپ ہے، کمشنر راولپنڈی

فاطمة الزہرا ہسپتال (راجڑ) کی تعمیر کے لیے تمام ڈونرز کا مشکو ہوں،زمردخان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 جون 2024 16:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2024ء) اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ سواں (راجڑ)ایسپال ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فاطمة الزہرا( زچہ بچہ) ہسپتال کاہفتہ کو باقاعدہ افتتاح ہوا، تقریب میں علاقہ کی مشہور شخصیات، ڈونرز برگیڈئیرریٹائر جاوید چوہدری ظفر راجہ اورنگزیب چوہدری حق نواز چوہدری عدنان حاجی ظفر اقبال ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی صفدر کرنل خالد صوبے دار شوکت ہسپتال کی ڈاکٹر زاہدہ احمد ڈاکٹر فرحت حاجی محمد حنیف تنویر حمزہ قریشی اور دیگر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے بانی و سرپرست اعلیٰ زمرد خان حلال امتیاز نے صدارت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ہسپتال کی تعمیر پر تمام ان لوگوں کو جنہوں نے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالا مشکور ہوں علاقہ سواں کی عوام کے لیے یہ ہسپتال مفت سہولیات دے گا ایسپال ویلفیئر ٹرسٹ نے فاطم الزہرا ہسپتال بنا کر پاکستان سویٹ ہوم کے سپرد کیا ۔

(جاری ہے)

اس کے افتتاح کے موقع پر میں مہمان خصوصی عامر خٹک کمشنر راولپنڈی کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پاکستان سویٹ ہوم میں بے سہارا بچوں کی پرورش کرتے ہیں اسی طرح اس ہسپتال میں غریب عوام کی مدد کریں گے اس وقت پاکستان سویٹ ہوم میں تقریبا 500 بچے زیر تعلیم ہیں میں ایس پال ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ اور ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فاطم الزہرا ہسپتال کو سویٹ ہوم کے حوالے کیا ایسپال ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان سویٹ ہوم کا مشترکہ پروجیکٹ ہے ۔

مہمان خصوصی عامر خٹک کمشنر راولپنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے غریب عوام کے لیے اتنا خوبصورت ہسپتال تعمیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا صدقہ جاریہ ہے میرا تعاون ہر وقت اپ کے ساتھ ہوگا بعد اذان کمشنر راولپنڈی کو ہسپتال کا مکمل دورہ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی۔