کینسر سو فیصد قابل علاج مرض ہے،کینسر پھیلنے کے اسباب کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود

ہفتہ 1 جون 2024 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2024ء) نشتر ہسپتال کینسر وارڈ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نےکہا ہےکہ کینسر کا لفظ سنتے ہی لوگ خوف کا شکار ہو جا تے ہیں جبکہ کینسر قابل علاج مرض ہے،یہ صرف ایک خوف ہے کہ کینسر لا علاج ہے، بروقت تشخیص اور علاج سے کینسر کو نہ صرف کنٹرول کیاجا سکتا ہے بلکہ اس کا سو فیصد خاتمہ بھی ممکن ہے،ہمیں کینسر کے علاج کیساتھ اس کے پھیلنے کے اسباب کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں روٹری کلب مڈ ٹاون کے صدر چوہدری الطاف شاہد کی زیر صدارت کینسر کے مرض کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بطور مہمان سپیکر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ کینسر کی بہت ساری اقسام ہیں،پا کستان میں سب سے زیادہ مسئلہ چھاتی کے کینسر اور بلڈ کینسرکاہے،اس مرض کے بڑ ھنے کی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی گھر یلو ضروریات کا تو بہت خیال رکھتے ہیں مگر اپنی صحت سے متعلق لا پر واہی اختیار کرتے ہیں،ہمیں کم از کم سال میں ایک مرتبہ اپنے جسم کے تمام ٹیسٹ کروانے چاہیں،خاص کربلڈوشوگرٹیسٹ،سینے کاایکسرے اورالٹرا ساونڈ ضرور کروانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی،پان،نسوار،برائیلر گوشت کابہت زیادہ استعمال ہے،دنیا میں سالانہ چھ لاکھ خواتین چھاتی کے کینسر کی وجہ سےموت کےمنہ میں چلی جا تی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان میں چھاتی کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے،پاکستان میں سالانہ 90 ہزارکینسر کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ان میں سے 50سے60 ہزار اموات ہو ئی ہیں جو کہ ا یشیاء میں سب سے زیادہ اموات ہیں اور یہ ایک لمحہ فکریہ ہے،اس کے لیے معاشرے میں شعوروآگاہی بہت ضروری ہے،کینسر پھیلنے کے اسباب کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

روٹر ی کلب مڈٹاون کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے کہا جنوبی پنجاب میں کینسر کے مر یضوں کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے،اس سلسلے میں عوام الناس میں شعورو آگا ہی بہت ضروری ہے،خواتین پر یہ زمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ کینسر کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں کیو نکہ خواتین معاشرے میں اکثریت ہونے کی وجہ سے بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتین بہت زیادہ تعداد میں چھاتی کے کینسر کا شکا ر ہے،جو اگر بر وقت علاج شروع کروا ئیں تومرض پر قابو پا یاجاسکتاہے۔

ٓاجلاس میں سیکرٹری روٹری کلب مڈ ٹاون حنا بابر،محمد معظم،چوہدری شہباز چٹھہ،سلیم ناصر،احتشام الحق،محمد عمر،شاہد سعید،فہیم ستار،پروفیسر اعظم حسین،کاشف خلیل،امجد ملک،وقاص حفیظ،راؤ آصف اخلاق،میجر ر مسرت بیگ،طارق سرور،عائشہ غازی،فرح رحمن،ثناء خان،ڈاکٹر عائشہ عبداللہ اور دیگر نے شرکت کی۔