ہرسال دنیا بھرمیں 80 لاکھ افراد تمباکونوشی سے انتقال کرجاتے ہیں

اتوار 2 جون 2024 11:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2024ء) ہر سال دنیا بھر میں 80 لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے کے صحت سے متعلق ادارے ڈبلیو ایچ او نے آج ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 8 ملین سے زیادہ لوگ تمباکو نوشی سے انتقال کرجاتے ہیں، جن میں 12 لاکھ دوسرے ہاتھ کے دھوئیں یعنی سگریٹ پینے والوں کی جانب سے چھوڑے جانے والے دھویں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ڈھائی لاکھ اموات ہوتی ہیں جبکہ نوجوانوں میں دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی ہی ہے۔