ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے کلیریکل سٹاف کی پروموشن کے آرڈرز جاری

اتوار 2 جون 2024 15:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2024ء) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے ترقیوں کے حقدار کلیریکل سٹاف کی پروموشن کے آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترقی پانے والوں میں ملک عبد الرحمٰن سینئر کلرک سے اسسٹنٹ،راجہ محمد آصف سینئر کلرک سے اسسٹنٹ،محمد گلزار جونیئر کلرک سے سینئر کلرک،ملک غلام محمد جونیئر کلرک سے سینئر کلرک،محمد مختار الٰہی جونیئر کلرک سے سینئر کلرک،خالد احمد مسعودجونیئر کلرک سے سینئر کلرک،محمود احمد جونیئر کلرک سے سینئر کلرک، ذوالفقار علی جونیئر کلرک سے سینئر کلرک ترقی کے مستحق قرار پائے۔

اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن عمران لطیف کھچی، صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن سرگودھا محمد عباس کاہلوں جنرل سیکرٹری سینئر سٹاف ایسوسی ایشن نے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں میں پروموشن کے آرڈرز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع سرگودھا خترعباس خان، ڈ سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری ایجوکیشن) چوہدری خالد محمود،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) احتشام الحق ہمدانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میڈم وجہیہ ناہید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)چوہدری وقاص احمد گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد طاہرو دیگر افسران نے خطاب کیا اور ترقی پانے والے سٹاف کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تمام سٹاف نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی اخترعباس خان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :