خانیوال یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ نومنتخب صدر چوہدری اشفاق جٹ،جنرل سیکرٹری رانا ریاست علی و دیگر عہدیداران کا جہانیاں پہنچنے پر شاندار استقبال

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 4 جون 2024 16:52

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2024ء ) خانیوال یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ نومنتخب عہدیداران صدر چوہدری اشفاق جٹ،جنرل سیکرٹری رانا ریاست علی،ودیگر عہدیداران، جہانیاں پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ میں جہانیاں پریس کلب پہنچے تو اراکین پریس کلب کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔نومنتخب عہدیداران کو ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کی گونج میں پریس کلب کے گیٹ سے پریس کلب ہال تک لایا گیا اس دوران ان پر مسلسل گل پاشی کی جاتی رہی جہانیاں کی مختلف صحافتی تنظیموں کی جانب سے مہمانوں کو مبارک بادیں پیش کی گئیں اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

پریس کلب جہانیاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف جاوید،جنرل سیکرٹری میاں عبدالحمید،نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی کئی اور توقع کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پائنیر گروپ کے سربراہ چوہدری طارق شہزاد بندیشہ ،صدر خانیوال یونین آف جرنلسٹس چوہدری اشفاق احمد جٹ ،جنرل سیکرٹری رانا ریاست علی نے کہا کہ قائد رانا عظیم کی قیادت میں خانیوال یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک توانا آواز بن کر ابھرے گی۔

(جاری ہے)

نومنتخب عہدیداران کے استقبال کے لیے جہانیاں پریس کلب جہانیاں رجسٹرڈ کے اراکین کے علاؤہ پریس کلب چوک میتلا،نیشنل پریس کلب جہانیاں،تحصیل پریس کلب جہانیاں ودیگر تنظیموں کے عہدیداران پریس کلب جہانیاں میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :