جہانیاں، نئے مالی سال سے رجسٹری کی فیسوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر پٹواری حلقہ کا ٹاؤن مالکان سے ایکا

متعدد غیر قانونی ٹاؤنز کی درجنوں رجسٹریاں تیار کرلی گئی غیر قانونی ٹاؤنز پر پابندی کے باوجود پٹواری حلقہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگا ماہ جون کا آغاز ہوتے ہی ان ٹاؤنز کی رجسٹریوں کا آغاز ہوگیا ۔حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 4 جون 2024 16:53

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2024ء ) نئے مالی سال 2024٫2025 سے رجسٹری فیسوں میں اضافہ کے پیش نظر جہانیاں میں پٹواریوں نے غیر قانونی ٹاؤنز کے پلاٹس کی رجسٹریوں کی لوٹ سیل لگادی جہانیاں شہر اور اس سے ملحقہ درجنوں ٹاؤنز کو غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ نے خریدو فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے مگر پٹواری حلقہ ظفر دھنیانہ نے غیر قانونی ٹاؤنز کی رجسٹریوں کے لیے ٹاؤن مالکان سے ایکا کر رکھا ہے اور درجنوں رجسٹریاں تیار کر رکھی ہیں جو رواں ماہ رجسٹرڈ کروائی جائیں گی پٹواری حلقہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹاؤن مالکان سے مک مکا کے بعد فرد ملکیت جاری کرتے وقت ٹاؤن کی ڈی سی ویلیو بھی انتہائی کم لکھ کر رجسٹریاں کرواتا ہےجبکہ ٹاؤن کا نام لکھنے سے بھی گریز کرتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹواری حلقہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے ہوئے حکومت کو ایک ماہ میں کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دے گا سماجی و عوامی حلقوں نے افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :