لاہور ہائیکورٹ کا ہومیو پیتھک ڈسپنسر کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری صحت کوتین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

منگل 4 جون 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سرکاری ہسپتال کے ہومیو پیتھک ڈسپنسر کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری صحت کو قانون کے مطابق تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ قانون کے مطابق اپ گریڈ نہیں کیا جارہا، ہسپتال کے دیگر ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کر دیئے گئے ،درخواست گزار کو اپ گریڈیشن نہ دینا امتیازی سلوک ہے،عدالت سیکرٹری صحت کو سکیل اپ گریڈ کرنے کا حکم دے ۔