عید الاضحی کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے تمام متعلقہ محکموں کا عید پلان مکمل ہے ۔ شہر میں صفائی، امن و امان قائم کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 5 جون 2024 14:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2024ء) عید الاضحی کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے تمام متعلقہ محکموں کا عید پلان مکمل ہے ۔ شہر میں صفائی، امن و امان قائم کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے ۔  ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات عید انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میونسپل کمیٹی ، ضلع کونسل، لائیو سٹاک ، ریسکیو ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہریوں کو آلائشوں کو میونسپل کمیٹیوں کے مقرر کردہ مقامات پر پھینکنے بارے آگاہی دینے کے پلان پر غور کیا گیا ۔ جبکہ عید کے موقع پر ریسکیو آپریشن ، محکمہ صحت کی ہنگامی ڈیوٹی ، فول پروف سکیورٹی پلان پر غور کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :