نثار صدیقی ٹائون ایس ایم سی3 کا اجلاس زیر صدارت ٹائون وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ کا انعقاد

جمعرات 6 جون 2024 23:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2024ء) نثار صدیقی ٹائون ایس ایم سی3 کا اجلاس زیر صدارت تائون وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ایکسئین نصیب اللہ ڈومکی ، کونسل آفیسر عبدالرزاق سمیت ٹائون ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں ٹائون کی تمام یوسیز میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا جبکہ مویشی منڈی کے نرخنامے پر بھی ٹائون کونسل کے ممبران سے مشاورات اور رائے طلب کی گئی اجلاس سے خطاب کے دوران نثار صدیقی ٹائون ایس ایم سی3 کے وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ کا کہنا تھا کہ ٹائون کی تمام یوسیز میںترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلدیوسیز کے مسائل حل ہو جائینگے ہمارا مقصد علاقہ مکینون کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ٹائون ممبران کی رائے اور تجاویز ٹائون کی تعمیر و ترقیاتی کاموں کیلئے بے حد اہم ہے ٹائون کونسل ممبران نے اجلاس میں وائس چیئرمین کو یقین دلایا کہ ٹائون کی تمام یوسیز کے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور نثار صدیقی ٹائون کو دیگر ٹائون خوبصورت بنایا جائیگا ۔