ویسٹ پولیس کا مکان میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کامیاب چھاپہ ، ملزم گرفتار ،تیار گٹگاماوا،چھالیہ اور دیگرسامان برآمد

اتوار 9 جون 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2024ء) ویسٹ پولیس نے مکان میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرکے تیار گٹگاماوا،چھالیہ اور دیگرسامان برآمد کرلیاہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق چوکی محمد پور(پیرآباد)نے اندرون مکان قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نیومیاں والی کالونی میں اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل خان ولد اطلس خان کو گرفتار کیا۔کارخانے سے 100 پڑیاں تیارگٹکا ماوا، 20 کلو چھالیہ، تمباکو، جیلانی پائوڈر، کیمیکل، ٹب اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :