تھانہ پاکستان بازار پولیس نے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 9 جون 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2024ء) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگتی کے مطابق پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران موٹرسائیکل اور کار سوار2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 900 پڑیاں مضر صحت گٹکا ماوا، 30 کلو چھالیہ اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم یونس کار نمبری AGU-131 میں چھپا کر 800 پڑیاں (32 شاپر)گٹکا ماوا سپلائی کے لئے لیکر جارہا تھا۔جبکہ ملزم مزمل موٹرسائیکل پر لوڈ کرکے 30 کلو (6 بوری)چھالیہ اور 100 پڑیاں گٹکا ماوا سپلائی کے لئے لیکر جارہا تھا۔گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار اور موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں مزمل ولد فضل حلیم اور یونس ولد محمد نسیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :