تحصیلدار جہانیاں کا تبادلہ ہوئے ایک ہفتہ بیت گیا نیا تحصیلدار تعینات نہ ہوسکا

عارضی چارج بھی کسی کو نہ دیا سیٹ خالی ہونے کے باعث شہری کام کے لیے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر پیر 10 جون 2024 17:27

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جون 2024ء ) تحصیلدار جہانیاں محمد عمران فانی کا تبادلہ 4 جون کو جہانیاں سے بورے والہ کردیا گیا جنھوں نے جہانیاں سے چارج چھوڑ کر بورے والہ چارج سنبھالا ان کے تبادلہ کو ایک ہفتہ بیت جانے کے باوجود ان کی جگہ پر تاحال کسی تحصیلدار کو تعینات نہ کیا جاسکا ہے اور نہ ہی کسی کو عارضی چارج دیا گیا ہے اور سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے کام کی غرض سے تحصیل آفس آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری تحصیل آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیلدار جہانیاں کی خالی سیٹ پر تعیناتی عمل میں لائی جائے