
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی
عمران خان کے خلاف توڑ پھوڑ، احتجاج پر درج 6 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی‘آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کا حکم
میاں محمد ندیم
منگل 11 جون 2024
13:54

(جاری ہے)
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سلمان صفدر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دے، وکیل عثمان ریاض گل نے بتایا کہ شاہزیب کیس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ حاضری کے بغیر ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم نہیں ہو سکتی اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے جو فیصلہ پڑھا اس کے مطابق عدالت حاضری معاف کر کے ضمانت سن سکتی ہے اور میں نے ایسا کیا بھی ہے تاہم وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ اپنی ججمنٹ میں یہ واضح کر چکی ہے کہ ہر پیشی پر ملزم کی حاظری لازمی ہے، عدالت نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ 17 گریڈ کا افسر 6 ماہ سے عدالت کے آرڈر روند رہا ہے.
اس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ عدالت عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے احکامات جاری کرے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر عدت نکاح کیس میںتحریک انصاف کے وکیل سردار مصروف کی جانب سے عمران خان کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی سردار مصروف نے بتایا کہ درخواست ضمانتوں پر دلائل سینئر وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں، تاہم سلمان صفدر آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل جائیں گے، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت مقرر ہے، لہذا عدالت اس کیس میں عید کے بعد کی تاریخ رکھ دے. جج افضل مجوکا نے بتایا کہ اس کیس میں عمران خان کی حاضری کا آرڈر کروں گا، آرڈر میں لکھوں گا کہ ہر صورت عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاظری یقینی بنائی جائے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک کے لیے ملتوی کر دی ہے .
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.