پنجاب حکومت کسانوں کو کپاس کے فصل کی تیاری تک انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن ساہیوال

منگل 11 جون 2024 15:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے کسانوں سے قریبی رابطے میں ہے اور فصل کی تیاری تک انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی، کپاس کی کاشت وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے حکومت کپاس کے کاشتکاروں کی حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں کپاس کی فصل کے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں ڈپٹی کمشنر صائمہ علی اور ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر سمیت متعلقہ محکموں نے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہبازاختر نے بتایا کہ ڈویژن کے تمام بڑے شہروں میں کسان سہولت مراکز قائم کر دیئے ہیں جہاں انہیں تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 81ہزار سے زائد ایکٹر پر کپاس کاشت کی گئی ہے جس میں 56275 ایکٹر ضلع ساہیوال، 15605ضلع پاکپتن اور 9400ایکٹر ضلع اوکاڑہ میں کاشت کی گئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 34فیصد کم ہے، اس کمی کی وجہ پچھلے سال کسانوں کو فصل کا پورا معاوضہ نہ ملنا اور فصل پر اخراجات میں اضافہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ کسانوں سے مقررہ قیمت پر کپاس کی خریداری یقینی بنائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :