
سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا نے مکہ مکرمہ میں حج میڈیا ہب کا افتتاح کر دیا
مقصد میڈیا پرسنز کو حج سیزن 1445 ہجری کے دوران کوریج مکمل کرنے میں مدد فراہم کرناہے،رپورٹ
منگل 11 جون 2024 16:29
(جاری ہے)
اس مرکز کو 11 معاون میڈیا ایریاز کے قیام، حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالنے والی ایک انٹرایکٹو میڈیا نمائش، نیوز کانفرنسوں کے لیے ایک ہیڈ کوارٹر، مربوط خدمات کے ساتھ ایک میڈیا سینٹر، مختلف سٹوڈیوز، میڈیا مواد براہ راست جاری کرنے کے لیے گاڑیاں، اور اس جیسی دیگر سہولیات سے مزین کیا گیا ہے۔
ورچوئل پریس سینٹر جہاں ایک خصوصی ٹیم ایک انٹرایکٹو اسکرین کے ذریعے مواد پیش کرنے میں حصہ لیتی ہے،اور چوبیس گھنٹے مسلسل اپ ڈیٹس اور خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ ہب تمام میڈیا ایجنسیوں کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ تمام میڈیا شخصیات اور آٹ لیٹس کے کام کی حمایت کی جا سکے اور حج سیزن کے دوران مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کوریج میں مزید جدت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا سکے۔ یہ انٹرایکٹو ٹیکنالوجیز سے بھرپور ماحول میں کوریج فراہم کرتا ہے اور حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بڑی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مرکز دو مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی خدمت کے لیے فراہم کیے گئے نمایاں ترین منصوبوں اور کامیابیوں اور مقدس مقامات پر مستقبل کے منصوبوں کو بھی بیان کرتا ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے
-
ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ہیں، نتن یاہو
-
اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا
-
مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دورکا آغاز ہے، امریکی صدر
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.