پانی پلانا بڑا صدقہ جاریہ ہے، نواحی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کا قیام شہریوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے، سماجی تنظیموں کا اس حوالے سے کرادر قابل تعریف ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 11 جون 2024 16:17

پانی پلانا بڑا صدقہ جاریہ ہے، نواحی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کا قیام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2024ء) پانی پلانا بڑا صدقہ جاریہ ہے، نواحی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کا قیام شہریوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے، سماجی تنظیموں کا اس حوالے سے کرادر قابل تعریف ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے نواحی علاقے چونترہ میں سماجی تنظیم کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی، اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر ، سابق میئر برنلے چوہدری نجیب اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی سماجی تنظیم کے چیئرمین توصیف بیگ نے ڈپٹی کمشنر کو فلٹریشن پلانٹ کی ضرورت اور اہل علاقہ کو سہولت بارے آگاہی دی اور بتایا کہ سماجی تنظیم اس علاقے میں مزید فلاحی پراجیکٹ بھی شروع کرنے جا رہی ہے اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے شجر کاری بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :