ڈپٹی کمشنر جہلم نے فوجی مل گراؤنڈ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں بیوپاریوں، شہریوں اور جانوروں کے لیے ضروری سہولیات کا مشاہدہ کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 11 جون 2024 16:19

ڈپٹی کمشنر جہلم نے فوجی مل گراؤنڈ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے فوجی مل گراؤنڈ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں بیوپاریوں، شہریوں اور جانوروں کے لیے ضروری سہولیات کا مشاہدہ کیا اور مختلف محکموں کے سٹالز پر جاری سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کرتے ہوئے مویشی منڈی کو زیادہ بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ خریداری کے لیے آنے والے تمام شہریوں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔