ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی مکمل چیکنگ کے بعد ضلع میں داخل ہونے دیا جائے گا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 11 جون 2024 16:19

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے حکم پر محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی مکمل چیکنگ کے بعد ضلع میں داخل ہونے دیا جائے گا جبکہ مویشی منڈیوں میں بھی ویٹرنری ڈسپنسریاں قائم کر دی گئی ہیں اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی ویکسینیشن بھی شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد جانوروں کو موذی بیماریوں سے بچانا اور کسی قسم کے خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے ۔

(جاری ہے)

منڈیوں کے اندر لائے جانے والے جانوروں کو چیچڑ اور کیڑوں سے بچانے کے لیے حفاظتی سپرے بھی کیا جا رہا ہے ۔