یونیورسٹی آف ہری پور میں دو روزہ کتاب میلہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور معروف شاعر جاوید اقبال افگار نے افتتاح کیا

منگل 11 جون 2024 16:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) یونیورسٹی آف ہری پور نے دو روزہ کتاب میلہ کا کامیابی سے انعقاد کیا جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور معروف شاعر اور کالم نگار جاوید اقبال افگار نے کیا۔ کتاب میلہ کو ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباءکی کثیر تعداد کی موجودگی نے ہری پور یونیورسٹی کیلئے ایک یادگار اور اثر انگیز تقریب ثابت کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے بک سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں لاہور، راولپنڈی اور ایبٹ اباد کے مختلف ونڈرز کے جانب سے رکھی گئی کتابوں کی ایک وسیع رینج کا جائزہ لیا۔ تقریب کو ماہرانہ انداز میں معظم علی جاوید اور الغزالی لائبریری سٹاف نے منظم کیا جنہوں نے میلہ میں ہموار نگرانی کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میلہ کے مہمان خصوصی جاوید اقبال افگار نے 72 اردو پشتو منظوم و منشور اور 47 پشتو مجلوں کا فراخدلی سے عطیہ کیا جس سے یونیورسٹی کے لائبریری کے وسائل میں اضافہ ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے اپنے خطاب میں طلباءکو ان کے علم اور فکری نشوونما کیلئے قیمتی مواقع فراہم کرنے کیلئے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔ جاوید اقبال افگار نے بھی تقریب کیلئے اپنے جوش و خروش اور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے پڑھنے اور سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کتب میلہ دوسرے روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ تقریب ایک شاندار کامیابی تھی جس میں طلباءاور فیکلٹی یکساں طور پر نمائش میں موجود کتابوں کے متنوع ذخیرے سے لطف اندوز ہوئے۔ میلہ نے پڑھنے کیلئے محبت کو فروغ دیا اور تمام حاضرین کیلئے ایک پرکشش تجربہ فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :