ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب، طلبہ پریشان

جمعرات 18 جولائی 2024 17:29

ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب، طلبہ پریشان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2024ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا کہنا ہے کہ ڈگریاں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب ہے۔ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے سے سینکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے طلبا و طالبات کو شدید پریشان کا سامنا ہے۔طلبا و طالبات کے مطابق ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں، چالان تاحال جاری نہیں کئے گئے۔ایچ ای سی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :