تعلیمی بورڈ کانہم دہم کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے فیس شیڈول جاری

ہفتہ 13 جولائی 2024 16:15

تعلیمی بورڈ کانہم دہم کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے فیس شیڈول جاری
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2024ء) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھاابوالحسن نقوی کے مطابق سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (نہم دہم)کے دوسرے سالانہ امتحان 2024 کا آغاز 20اگست 2024ء سے ہوگا۔ جس کے لیے آن لائن فارم کی ہارٹ کاپی بمعہ جمع شدہ فیس بذریعہ آن لائن بینک چالان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن49ٹیل سرگودھا جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ 10جولائی، دوگنافیس کے ساتھ جمع کروانے کی تاریخ 23جولائی، تین گنا فیس کے ساتھ 27جولائی مقررکی گئی ہے جبکہ تین گنا فیس بمعہ 500روپے فی یوم جرمانہ کے ساتھ اُمیدوار یکم اگست2024ء تک داخلہ فیس جمع کرواسکیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈنے کہاکہ 7اگست کے بعد کوئی داخلہ فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

داخلہ فیس آرٹس گروپ اگرعملی امتحا ن نہیں، ڈویلپمنٹ فنڈ،سکالرشپ فیس وغیرہ برائے ریگولر اُمیدواران 1460روپے جبکہ پرائیویٹ 1510روپے، پارٹ ٹو (دہم) ریگولر1460پرائیویٹ 1510روپے،کمبائنڈ پارٹ ون،ٹوریگولر2110،پرائیویٹ 2210روپے،سائنس ودیگرگروپس جن میں عملی امتحان ہو، ڈویلپمنٹ فنڈز و سکالرشپ وغیرہ امیدواران کے لیے ریگولر کے لیے 1510روپے، پرائیویٹ کے لیے 1560روپے پارٹ ٹو(دہم) ریگولر 1510پرائیویٹ کے لیے 1560روپے جبکہ کمبائنڈ پارٹ ون اورٹو کے لیے 2210روپے جبکہ پرائیویٹ کے لیے 2310روپے ہوگا۔

سیکرٹری بورڈ کے مطابق پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیدواران کو مبلغ 1810روپے رجسٹریشن فیس کی مدمیں جمع کروانی ہوگی۔علاوہ ازیں جماعت دہم /کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شمولیت کی صورت میں اوورمارکس امپرومیں شرکت کرنے والے اُمیدواران کومبلغ 700روپے سندفیس بھی جمع کروانی ہوگی۔سکولوں کے سربراہان اپنے ادارے کے ریگولرطلباء وطالبات کے داخلہ فارم بغیر امتحانی فیس کے مطابق 22جولائی 2024ء تک جمع کروائیں گے۔

داخلہ فارم بمعہ داخلہ فیس مقرر ہ تاریخ تک بورڈ /دفتر میں موصول ہونا لازمی ہے۔داخلہ فیس بورڈ کے منظورشدہ یونائیٹڈ بینک لیمیٹیڈ کی شاخوں میں آن لائن بینک چالان پرجمع کروانی ہوگی۔دستی داخلہ فارم بورڈ کی انکوائری آفس بورڈ کمپلکس میں جمع کروائی جائے اوررسید حاصل کی جائے وگرنہ دفترذُمہ دارناہوگا۔بورڈ ہذامیں شیڈول کے مطابق داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی وصول نا ہونے کی صورت میں رول نمبرسلپ جاری ناہوگی، جسکی تمام ترذُمہ داری ریگولر ہونے کی صورت میں ادارہ سربراہ اورپرائیویٹ کی صورت میں متعلقہ اُمیدوارپرہوگی۔

متعلقہ عنوان :