علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے اوپن ہاؤس 2024ء کا انعقاد

بی ایس(کمپوٹر سائنس)کے فائنل ائیر کے طلبہ نے معاشرتی ضرورتوں میں کارآمد اپنے تیارکردہ پراجیکٹس کو شوکیس کرایا

جمعہ 12 جولائی 2024 20:53

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے اوپن ہاؤس 2024ء کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے اوپن ہاؤس 2024ء کا انعقاد کیا جس میں بی ایس(کمپوٹر سائنس)کے فائنل ائیر کے طلبہ نے معاشرتی ضرورتوں میں کارآمد اپنے تیارکردہ پراجیکٹس کو شوکیس کرایا،اِس نمائش میں 77بچوں نے حصہ لیا۔ نمائش میں ٹوٹل27پراجیکٹس رکھے گئے تھے جن میں گیس لیکیج کا پتہ لگانے کا پراجیکٹ، دیہی ایمپوریم(ای کامرپلیٹ فارم)،گندم کو صاف اور کیڑوں سے محفوط بنانے کا سسٹم، بیٹری سے چلنے والی گندم کاٹنے کی جدید مشین،پی سی واچ ٹاؤر، 3Dڈرائیونگ ٹیوٹر وغیرہ شامل تھے۔

نمائش کا افتتاح فیکلٹی آف سائنسسز کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ہاجرہ نے تمام پراجیکٹس کا معائنہ کیا، طلبہ نے پریڈنٹیشنز دیں اور پراجیکٹس کا ڈیمو پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہاجرہ نے کہا کہ یہ تمام پراجیکٹس مفید اور آج کی معاشرتی ضرورتوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے تیار کردہ پراجیکٹس نے ثابت کیا کہ اٴْن میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

ڈاکٹر سلیم اقبال نے کہا کہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے طلبہ کے پراجیکٹس کو شو کیس کرانے کی یہ تقریب منعقد کی جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مارکیٹ اور صنعتی ماہرین کو ہمارے طلبہ کی صلاحیتوں کا پتہ چل سکے تاکہ انہیں ملازمت اور انٹرنشپ کے مواقع مل سکیں۔ڈاکٹر معیز الدین احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی تقریبات جاری و ساری ہیں، یہ اوپن ہاؤس بھی اٴْن جاری تقریبات کا حصہ ہے۔