علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آفیشل موبائل ایپ متعارف کروا دی

جمعرات 11 جولائی 2024 18:48

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آفیشل موبائل ایپ متعارف کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آفیشل AIOUمو بائل ایپ متعارف کر وا دی ۔ترجمان کے مطابق تمام رجسٹرڈ طلبہ کو ہدایت کی جا تی ہے کہ وہ اپنے موبائل کے گوگل پلے سے AIOUآفیشل ایپ کو 9اگست سے پہلے ڈائون لوڈ کر لیں۔

(جاری ہے)

سمسٹر بہار2024کے امتحانات کی رول نمبر سلپس ایپ سے ہی ڈائون لوڈ کر نی ہو گی یا اپنے علاقائی دفتر سے پی ڈی ایف فارم میں وصول کی جا سکتی ہے۔یا درہے کہ آئندہ امتحان کے لیے کوئی پرنٹ شدہ ایڈمٹ سلپس جاری نہیں کی جائیں گی۔مزید معلومات کے لیے ریجنل آفس لاہور کے فون نمبر 04299333578/79پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔