پاکستان کے ساتھ سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیرخارجہ

منگل 11 جون 2024 16:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سالوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے، بھارت چین کے ساتھ بھی سرحدی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کریگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون (ایوان صدر)میں ایک تقریب کے دوران مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں علاقائی ممالک کے رہنماں نے شرکت کی، جس نے حکومت کی پڑوسی پہلے کی پالیسی کو اجاگر کیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات اور مسائل کی نوعیت مختلف ہے۔جے شنکر نے کہا پاکستان کے ساتھ ہم برسوں پرانے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ ایک اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی۔