ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عطائیوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے نفاذ کا اعلان کردیا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 11 جون 2024 17:05

خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری  نے اس ضمن میں  محکمہ صحت کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کی ہدایت کردی-ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 17 کیسز کی سماعت کی گئی شنوائی کے بعد 5 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوادیئے گئے ، 5 میں وارننگ دی گئی 7 کیلئے آئندہ سماعت مقرر کردی گئی-محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عطائی اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے والے انسانی زندگیوں کے دشمن ہیں-محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور ڈرگ انسپکٹرز مکروہ دھندہ ختم کرائیں- اجلاس میں اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر غوری اور سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ بھی موجود تھے-

متعلقہ عنوان :