Live Updates

شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے شہر میں زہر آلود دھواں نے شہریوں کو سانس لینے مشکل کر دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 11 جون 2024 17:10

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے شہر میں زہر آلود دھواں نے شہریوں کو سانس لینے مشکل کر دیا۔

(جاری ہے)

ستلج پارک کے عقب اور ریلوے کے گراؤنڈ میں بلدیہ نے  فلتھ ڈپو قائم کر دیے ہیں جہاں شام کو مجرمانہ طور پر گند کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے ستلج پارک بہاولنگر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زہریلے دھواں سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گندے دھوئیں سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون سے مطالبہ کیا ہے  اس صورتحال نوٹس لیں ۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :