الخدمت فاؤنڈیشن کاعید فیسٹیول ،یتیم بچوں کو مفت شاپنگ کرائی

منگل 11 جون 2024 18:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے عید الا ضحیٰ کے فری شاپنگ فیسٹیول کا انعقادکیاگیا، 100یتیم بچوں کو 5ہزارروپے تک کی فری شاپنگ کرائی گئی۔اس سلسلہ میں الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے آرفن کیئر پروگرام کے حامل بچوں کے لیے پرانابہاولپور روڈ پر واقع معروف شاپنگ مال پر فری شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب انجینئر احمد عمار یاسر، نائب صدر ارشاد احمد چیمہ ، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ملتان ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی،سید راشد داؤد نیشنل ڈائریکٹرکلین واٹرپروگرام الخدمت پاکستان صدرالخدمت فاؤنڈیشن ملتان احمد چغتائی،کاروباری شخصیت ملک سلیمان اعوان ودیگرموجودتھے ۔ اس موقع پر 100یتیم بچوں نے پانچ ہزار روپے مالیت تک کے عید گفٹ کے طور پر اپنی اپنی پسند کے کپڑے،جوتے،کھلونے اور دیگر اشیاء خریدیں۔