خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

جمعہ 14 جون 2024 15:24

خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،  وزیر اعلیٰ پنجاب کا  پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے، عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کے لیے امید کی کرن ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خون عطیہ کرنے کے عالمی دن( ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے) کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں ، ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے،عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کیلئے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کے لیے لڑ رہا ہے، خون کا عطیہ دے کر، آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں ۔\932