Live Updates

و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شعیب نو شیروانی اور ان کی ٹیم کی جانب سے بجٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ظہور بلیدی

جمعہ 14 جون 2024 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) صو بائی و زیر پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شعیب نو شیروانی اور ان کی ٹیم کی جانب سے بجٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس دفعہ بلو چستان میں ان پر جیکٹ کو شامل کریں گے جو اجتماعی منصوبے سے ہے اس سے صو بے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے صوبے کے عوام کو ایک چھا اور متوازن بجٹ ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا صو بائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلو چستان کی ضروریات بہت زیادہ ہے خصاصا سڑکیں ،انفرسٹکچر ،ڈیمز کے منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد عامہ کا ہر صورت میں خیال رکھا جا ئے گا صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا ئے اس کے لئے و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے ان منصوبوں کو زیادہ تر جیح دی جا ئے گی جو عوامی نوعیت کے منصوبے ہے صو بائی حکومت ایک اچھا بجٹ پیش کر یگی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :