جہانیاں میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع ہونے سے شہر میں تعفن پھیل گیا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعرات 20 جون 2024 17:36

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2024ء ) جہانیاں میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع ہونے سے شہر میں تعفن پھیل گیا۔

(جاری ہے)

شہر کو آلائشوں سے پاک کرنے کے لیے انتظامیہ نے ملازمین تعینات کیے اور بھاری فنڈز خرچ کیے مگر دوکانداروں نے شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے ڈھیر لگا دیے ہر طرف تعفن پھیل گیا شہریوں کا سانس لینا محال ہوگیا انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا .تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کو یونین کونسلز سطح تک اقدامات کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے اور انتظامیہ نے آلائشیں اکٹھی کرکے اسے آبادی سے باہر منتقل کرنے کے لیے اہلکار بھی تعینات کر رکھے ہیں مگر دوسری جانب شہر میں جگہ جگہ کھالوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن پھیل گیا ہے اور تعفن زدہ ماحول میں شہریوں کاسانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعفن زدہ ماحول سے نجات دلانے کے لیے انتظامیہ فوری ایکشن لے۔