بہاولنگر میں نرسز کا سی ای او ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج خانیوال میں گرفتار سٹاف نرس اقصی کی رہائی تک احتجاج جاری رکھتے ڈیوٹی نہ کرنے کا اعلان

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 21 جون 2024 17:52

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون 2024 ) بہاولنگر میں نرسز کا سی ای او ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج خانیوال میں گرفتار سٹاف نرس اقصی کی رہائی تک احتجاج جاری رکھتے ڈیوٹی نہ کرنے کا اعلان نرسز کی ہڑتال کے باعث مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،بہاولنگر میں نرسز نے خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سٹاف نرس اقصی کی حمایت میں سی ای او ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں درجنوں نرسز شریک تھیں جھنوں نے سٹاف نرس اقصی کی حمایت میں کتبے اٹھا رکھے تھے، نرسز نے ایمرجنسی سمیت ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تمام وارڈز میں احتجاجی طور پر ڈیوٹی نہیں کی، احتجاجی مظاہرے میں شریک نرسز کا کہنا تھا کہ اقصی کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور ہم اس ظلم کے خلاف کھڑی ہیں، ایک نرس کو پہلے حبس بے جا میں رکھا گیا اور پھر گرفتار کرلیا وہ بے گناہ ہے، سٹاف نرس اقصی کو فوری رہا کیا جائے اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے، اگر نرسوں پر ظلم بند نہ ہوا تو ہم تمام نرسز لاہور جاکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگی، وائی این اے کی رہنماوں کا کہنا تھا کہ اقصی کی رہائی تک ڈیوٹی پر جائیں گی اور نہ ہی احتجاج ختم ہوگا،ایمرجنسی وارڈ سمیت ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تمام وارڈز میں ہماری ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اقصی کو رہائی نہیں ملتی، دوسری جانب نرسوں کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کے باعث ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ھے۔

متعلقہ عنوان :