آپریشن عزمِ استحکام ریاست کی بقا کے لئے انتہائی ناگزیر، عوام کی بقا اورریاست سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ خواجہ رمیض حسن

دہشتگردی، عدم استحکام، ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار ملک کو سنبھلنے نہیں دیتے، ان عوامل کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب

پیر 24 جون 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آپریشن عزمِ استحکام کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہر ریاست کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور محب وطن پاکستانی آپریشن عزمِ استحکام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آپریشن عزمِ استحکام ریاست کی بقا کے لئے انتہائی ناگزیر، عوام کی بقا اورریاست سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں انہوں نے مزید کہا کہدہشتگردی، عدم استحکام، ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار ملک کو سنبھلنے نہیں دیتے، ان عوامل کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔