ڈاکٹر شکیل آفریدی کی بیوی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی حکومت کی نظر ثانی درخواست دائر

جمعرات 27 جون 2024 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) ڈاکٹر شکیل آفریدی کی بیوی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی حکومت کی نظر ثانی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے شکیل آفریدی کی بیوی اور بچوں کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے پوچھا کہ ان کے خلاف اگر کچھ ہو تو آپ بتا دیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھہ خفیہ معلومات ہی ایسے نہیں دے سکتی,عدالت اگر کہے تو سیلڈ لفافے میں دے سکتے جسٹس ارشد علی نے کہا کہ عدالت کو نہیں دے سکتے تو کابینہ کو دے دیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اسکے پیرا 19 کے مطابق اس درخواست کو نمٹا دی جائے، عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم اس کو پیرا 19 کے مطابق دیکھتے ہیں, ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 19 کے مطابق کسی کے خلاف ریاست کے پاس حفیہ سیریس معلومات ہوں تو انکو روک سکتی ہے۔