ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سرگودھا شہر کے ڈسپوزل کے گڑھے میں گرکر جاں بحق،ملتان میں سپرد خاک

اتوار 30 جون 2024 12:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2024ء) ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سرگودھا شہر کے ڈسپوزل کے گڑھے میں گرنے سے شدید زخمی ہو کر جاںبحق ، جن کو ملتان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ رانا محمد علی ملتان کے رہائشی اور سرگودھا میں تعینات تھے جنہوں نے سلانوالی روڈ ڈسپوزل کا اچانک دورہ کیا تو وہاں نصب موٹروں کے گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہوگئے جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گے دم توڑ گے جن کی میت کو ملتان روانہ کر دیا گیا جہاں ان کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :