مصر،اداکارہ کو لوٹنے کی نیت سے آنے والا چور کرنٹ لگنے سے ہلاک

چورنے میرے ولا کیساتھ بجلی گھر سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی تھی،اداکارہ کا بیان

منگل 2 جولائی 2024 13:41

مصر،اداکارہ کو لوٹنے کی نیت سے آنے والا چور کرنٹ لگنے سے ہلاک
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) مصر میں اداکارہ کو لوٹنے کیلئے آنے والا چور کرنٹ لگنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ گورنریٹ کے ففتھ سیٹلمنٹ ایریا میں اداکارہ حسنا سیف الدین کے ولا کے سامنے ایک چور اس وقت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا جب وہ علاقے کی بجلی منقطع کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

مصر میں رہنے والی اردنی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری طرف ایک چور آیا، اس نے گلی کو تاریک کرنے کیلئے میرے ولا کے ساتھ والے بجلی گھر سے بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ چور نے ولا میں چوری کرنے کا ارادہ کیا تو اس دوران وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے اس کے کارڈ کی چھان بین کی اور پتہ چلا کہ وہ پہلے سے ہی خطرناک افراد کی فہرست میں شامل تھا، دنیا اس لائق ہے کہ کوئی چوری کرتے ہوئے مر جائے۔