چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی پانامہ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

منگل 2 جولائی 2024 16:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) پانامہ حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ یو جئین ہوا نے پانامہ سٹی میں منعقدہ پانامہ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ پانامہ کے صدر جوز رال مولینو نے تقریب کے دوران یو جئین ہوا سے مختصر ملاقات کی۔ یو جیئن ہوا نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ سات سالوں سے چین اور پانامہ کے تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چین پانامہ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے چین پانامہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔صدر مولینو نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور پانامہ چین تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :