
چینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
بدھ 3 جولائی 2024 14:42

(جاری ہے)
تیانجن یونیورسٹی میں ہائی ہی لیبارٹری فار برین کمپیوٹر انٹرایکشن اینڈ ہیومن کمپیوٹر انٹیگریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منگ ڈونگ نے بتایا کہ چپ آن برین کمپیوٹر انٹرفیس ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو برین آرگنائڈز کی طرح تجربہ گاہ میں پیدا کئے گئے دماغ (خلیوں سے مصنوعی طور پر بنائے گئے دماغ) کا استعمال کرتی ہے جو الیکٹروڈ چپ کے ساتھ مل کر اِن۔
کوڈنگ، ڈی۔کوڈنگ اور سٹیمولیشن فیڈ بیک کے ذریعے بیرونی دنیا کے ساتھ رابطہ کرتی ہے ۔کام کرنے کے لیے اس برین آرگنائڈز کو انسانی دماغ کی طرح سیال مادوں، غذا، درجہ حرارت پر قابو پانے اور حفاظتی کیسنگ یعنی سخت کھوپڑی کی ضرورت ہوتی ہے۔چینی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ برین چپ ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا شعبہ ہائبرڈ ذہانت کو فروغ دینے میں انقلاب برپا کر دے گا۔یہ تازہ ترین پیش رفت جاپان میں سائنس دانوں کے اس انکشاف کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جب انہوں نے زندہ انسانی جلد کو ایک ہیومنائیڈ روبوٹ کے چہرے پر پیوند کر کے اسے مزید حقیقی زندگی جیسی شکل دینے کی کوشش کی تھی۔ٹوکیو یونیورسٹی کی ٹیم انجنیئرڈ سکن ٹشوز کو روبوٹ کے ڈھانچے کے ساتھ جوڑ کر اسے حقیقی مسکراہٹ دینے کامیاب رہی۔جاپانی ماہرین کے مطابق حقیقی انسانی جذبات کے اظہار کے ساتھ زندہ جلد حساسیت کی بہتر صلاحیتوں اور زخمی ہونے کی صورت میں خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کر سکتی ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.