کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی

بدھ 3 جولائی 2024 20:24

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) شہر قائد میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئیں لیکن گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت35 سینٹی گریڈ جبکہ اس کی شدت چالیس ڈگری محسوس کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :