ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا

جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 جولائی 2024 18:04

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2024ء) : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1780 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1287 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ماہ جون میں 10804 کالز موصول ہوئی جن میں 1889 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔

جن 1889 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 305 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1204 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 72 ہوئے،کرائم 41 ،ڈوبنے کا واقعات 04 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 263 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ جون میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا۔

متعلقہ عنوان :